بڑے پیمانے پر احتجاج کے درمیان تمل ناڈو حکومت نے ایک دودن میں جلی کٹو
(سانڈوں کو قابو میں کرنے کا کھیل) کے انعقاد کے لئے ایک ہنگامی آرڈیننس کے
اعلان کا آج فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلی او پنیر
سیلوم نے ،جنھوں نے کل وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی ،آج
صبح نئی دہلی میں صحافیوں کو بتایا کہ قانونی ماہرین سے صلاح و مشورہ کے
بعد آرڈیننس کا مسودہ تیار کر کے اسے مرکزی وزارت داخلہ کو بھیج دیا گیا
ہے۔